کے ٹی راما راو آکسفورڈ انڈیا فورم 2025 میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ
بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) برطانیہ کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔ وہ 20 اور 21 جون کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے باوقار آکسفورڈ انڈیا فورم کے اجلاس 2025 میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) برطانیہ کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔ وہ 20 اور 21 جون کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے باوقار آکسفورڈ انڈیا فورم کے اجلاس 2025 میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
اس بین الاقوامی کانفرنس کا اہم موضوع "ہندوستان کی ترقی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیزہوگا۔
کے ٹی آر اس موقع پر تلنگانہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کی گئی کوششیں، صنعتی پالیسیوں کے نفاذ اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے میں ٹکنالوجی کے استعمال جیسے موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔
یہ پروگرام دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے طلبہء، اساتذہ، صنعت کاروں اور پالیسی سازوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے، جہاں ٹکنالوجی کے ذریعہ ہندوستان میں پائیدار ترقی حاصل کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوگی۔
کے ٹی آر 24 جون کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔