تلنگانہ

تلنگانہ: ایس ایل بی سی سرنگ میں جیو فزیکل معائنوں کے بعد ہی آئندہ اقدامات

یہ معائنہ این جی آر آئی کی قیادت میں دو سے تین ماہ میں مکمل ہوگا۔ راک مکینکس ماہرین نے مشورہ دیا کہ خطرناک علاقہ میں موجود ملبہ اور پتھروں کو ایک ہی سمت سے نہیں بلکہ مختلف سمتوں سے بتدریج ہٹایا جائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی ایس ایل بی سی انلٹ سرنگ کے منہدم ہونے کے واقعہ میں کئی مزدورہلاک ہوگئے تھے کے معاملے پر ماہرین کی ذیلی کمیٹی نے کہا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ آئندہ تمام تعمیراتی کام جیو فزیکل معائنوں کے بعد ہی انجام دیے جائیں۔

متعلقہ خبریں
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

سرنگ کی 30 میٹر اونچائی اور 20 میٹر لمبائی پر مشتمل معائنہ مکمل کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یہ معائنہ این جی آر آئی کی قیادت میں دو سے تین ماہ میں مکمل ہوگا۔ راک مکینکس ماہرین نے مشورہ دیا کہ خطرناک علاقہ میں موجود ملبہ اور پتھروں کو ایک ہی سمت سے نہیں بلکہ مختلف سمتوں سے بتدریج ہٹایا جائے۔

ماہرین نے ٹی بی ایم کے ساتھ روایتی ڈرلنگ، بلاسٹنگ اور ڈی بی ایم طریقہ اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی رائے سامنے آئی کہ سرنگ کے اوپر شافٹ پوائنٹ کے قیام کے لیے جنگلاتی علاقہ کی وجہ سے مرکزی حکومت کی اجازت ممکنہ طور پر نہ مل سکے۔