تلنگانہ

تلنگانہ: ایسڈ حملہ میں نرسنگ طالبہ جھلس گئی، ملزم لڑکا گرفتار

اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔تری ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں گورنمنٹ نرسنگ کالج کی نرسنگ سال دوم کی طالبہ پر ایک نوجوان کی جانب سے ایسڈ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔متاثرہ کے ارکان خاندان کے مطابق ایک نوجوان جس کی شناخت گنیش کے طورپر کی گئی ہے، اس طالبہ کو طویل عرصہ سے ہراساں کر رہا تھا اور اس سے محبت کرنے پر مجبور کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
Acid Attack: آگرہ میں نامراد عاشق کا خاتون پر حملہ
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
دعوت و تبلیغ کے اجتماع کی اخری نشست میں دین کی محنت کیلئے برادران اسلام کو دہلی مرکز کے اکابرین کی ترغیب
نظام اباد کے سے روزہ اجتماع سے مرکز حضرت نظام الدین کے اکابرین کے خطابات

13 جنوری کو جب وہ کھمم شہر کے سرینواس نگر میں اپنے گھر کے سامنے رنگولی بنا رہی تھی تو نوجوان نے اس پر ایسڈپھینک دیا اور وہ اس سے بچنے کی کوشش میں گھر میں گھس گئی۔

درد سے اس کی چیخیں سن کر مقامی افرادجمع ہوگئے جس پر گنیش موقع سے فرار ہوگیا۔ لڑکی کے ارکان خاندان نے اسے علاج کے لئے مقامی اسپتال پہنچایا۔ اس کے ایک ہاتھ اور پیٹ پر زخم آئے۔

اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔تری ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

لڑکی کے باپ کی کچھ عرصہ قبل موت ہوگئی تھی جس کے بعد وہ اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ مقیم تھی۔

لڑکی کے رشتہ داروں نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کی ہراسانی کی وجہ سے طالبہ ماضی میں دو بار خودکشی کی کوشش کر چکی ہے۔ ملزم نے طالبہ کے بھائی وینکٹیش کو بھی دھمکی دی جو بی ٹیک کا طالب علم ہے۔