جرائم و حادثات
تلنگانہ:لاری، بس اور بائیک کی ٹکر، ایک شخص ہلاک
حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع مستقر میں ایک لاری،بس اور بائیک کی ٹکر میں بائیک سوار ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع مستقر میں ایک لاری،بس اور بائیک کی ٹکر میں بائیک سوار ہلاک ہوگیا۔
ایک پرائیویٹ جونیئر کالج سے تعلق رکھنے والی ایک بس بعض طلبہ کو لے کر کالج آ رہی تھی۔
راستے میں سرکاری جنرل اسپتال کے قریب، لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، بس سے ٹکراگئی اور بس بائیک سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ستیہ نارائنا نامی بائیک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اور بس میں سوار بعض طلبہ معمولی زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔