حیدرآباد

تلنگانہ پیپر لیک معاملہ، تین ملزمین کی ضمانت منظور

حیدرآباد: تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پیپر لیک معاملہ میں تین ملزمین کی ضمانت منظور ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پیپر لیک معاملہ میں تین ملزمین کی ضمانت منظور ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
بنڈی سنجے، ای راجندر اور بی جے پی کے دیگر قائدین گرفتار
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

نامپلی کورٹ نے تین ملزمین رینوکا، رمیش اور پرشانت ریڈی کو فی کس 50 ہزار روپئے کے شخصی مچلکہ پر ضمانت پر رہا کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔

اس واقعہ کے خلاف ریاست کی اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا۔

آج نامپلی کریمنل کورٹ نے ان کی رہائی کے احکام دیئے اور ان کو ہدایت دی کہ وہ ہفتہ میں تین دن ہر پیر، بدھ اور جمعہ کو اس معاملہ کی جانچ کرنے والی خصوصی جانچ ٹیم کے روبرو حاضر ہوں۔

یہ حاضری تین ماہ تک جاری رہے۔ساتھ ہی عدالت نے ان کے پاسپورٹس ضبط کرنے کے بھی احکام جاری کئے۔

قبل ازیں عدالت نے ملزمہ رینوکا کی ضمانت کی درخواست مستر د کردی تھی۔

ذریعہ
یواین آئی