حیدرآباد

تلنگانہ: گوشہ محل حلقہ میں راجہ سنگھ کی جگہ مجھے لانے پارٹی کا غور:بی جے پی لیڈرمادھوی لتا

منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے مادھوی لتا نے کہا کہ راجہ سنگھ کو کارپوریٹر سے ایم ایل اے بنایا گیا لیکن اب وہ پارٹی کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے مطابق غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ "کیا خواتین اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی توہین کرنا ہندوتوا ہے؟"۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مادھوی لتا نے پارٹی کے مستعفی رکن اسمبلی راجہ سنگھ پر شدید تنقید کی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت


انہوں نے سوال اٹھایا کہ "کیا راجا سنگھ بی جے پی کی حمایت کے بغیر تین بار ایم ایل اے منتخب ہوئے؟”۔


منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے مادھوی لتا نے کہا کہ راجہ سنگھ کو کارپوریٹر سے ایم ایل اے بنایا گیا لیکن اب وہ پارٹی کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے مطابق غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ "کیا خواتین اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی توہین کرنا ہندوتوا ہے؟”۔


انہوں نے الزام لگایا کہ حیدرآباد ایم پی انتخابات کے دوران راجہ سنگھ نے ان کی کوئی مدد نہیں کی، اور یہ رویہ پارٹی ڈسپلن کے خلاف ہے۔ مادھوی لتا نے یہ بھی یاد دلایا کہ راجہ سنگھ نے ان کی تضحیک کرتے ہوئے کہا تھا، "کیا بی جے پی کو ایم پی امیدوار کے طور پر کوئی مرد نہیں ملا؟”۔


مادھوی لتا نے یہ بھی واضح کیا کہ گوشہ محل حلقہ میں راجہ سنگھ کے مقابلے میں انہیں زیادہ ووٹ حاصل ہوئے تھے، اور وہ اتنی کمزور امیدوار نہیں ہیں جتنا کہ ان کے بارے میں تاثر دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں بی جے پی ایک مضبوط پوزیشن میں ہے اور پارٹی قیادت گوشہ محل میں انہیں راجہ سنگھ کی جگہ لانے پر غور کر رہی ہے، جو ان کے لیے باعث فخر ہے۔


انہوں نے کہا کہ چاہے جوبلی ہلز ہو یا گوشہ محل یا کوئی اور حلقہ، جہاں سے بھی پارٹی انہیں ٹکٹ دے گی، وہ پوری قوت سے الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں تلنگانہ بی جے پی کے صدرکے انتخاب کے معاملہ پر پارٹی سے ناراضگی کااظہار کرتے ہویے راجہ سنگھ نے پارٹی اور گوشہ محل اسمبلی حلقہ کی رکنیت سے استعفی دے دیاتھا۔پارٹی نے ان کا استعفی قبول کرلیا ہے۔