تلنگانہ: ضلع محبوب آباد میں سڑک پر اچانک مگرمچھ کی آمد سے راہگیروں میں خوف
تانڈہ کے نوجوانوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مچھلی پکڑنے والے جال کی مدد سے اس وزنی مگرمچھ کو بحفاظت قابو کر لیا۔ بعد ازاں اسے محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد مقامی افرادنے راحت کی سانس لی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے گڈور منڈل میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب سیتانگرم گاؤں کے قریب بھوکیا دسروتانڈا کی سڑک پر ایک بہت بڑی مگرمچھ اچانک نمودار ہو گئی۔
عام طور پر پرسکون رہنے والی اس سڑک پر مگرمچھ کو دیکھ کر مقامی افراداور وہاں سے گزرنے والے نوجوان حیران رہ گئے۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ اس علاقہ کے قریب کوئی تالاب یا جھیل موجود نہیں ہے اس کے باوجود مگرمچھ بستی کی طرف جانے والے پل پر گھومتا ہوا پائی گئی۔
تانڈہ کے نوجوانوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مچھلی پکڑنے والے جال کی مدد سے اس وزنی مگرمچھ کو بحفاظت قابو کر لیا۔ بعد ازاں اسے محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد مقامی افرادنے راحت کی سانس لی۔
واضح رہے کہ اس علاقہ میں مگرمچھ کی موجودگی کا یہ پہلا واقعہ ہے تاہم مقامی آبادی اب بھی اس خوف میں مبتلا ہے کہ گردونواح میں مزید مگرمچھ موجود ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں احتیاط برتی جا رہی ہے۔