تلنگانہ
تلنگانہ: ضلع محبوب آباد میں چوروں کو پکڑنے مقامی افراد کی گشت
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کی کرشناکالونی میں چوروں نے ہلچل مچادی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کی کرشناکالونی میں چوروں نے ہلچل مچادی۔
گذشتہ چند دنوں سے مسلسل چوری کی وارداتیں ہورہی تھیں جس پر مقامی افراد نے چوکسی اختیار کی اور چوروں کو پکڑنے کے لئے رات جاگ کر گذاری۔
مقامی افراد نے پولیس کو اس سلسلہ میں چوکس کا بھی کیا۔مقامی افرادکا کہنا ہے کہ مقامی عوام کو دیکھ کر چور فرار ہوگئے۔
نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ضعیف خواتین بھی جاگتے ہوئے گشت کررہی تھیں۔
ان افراد کاکہنا ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے اس کالونی کے کئی مکانات کو چوروں نے نشانہ بنایاہے جس پر وہ رات میں لاٹھیوں کے ساتھ گشت کرنے کیلئے مجبور ہیں۔