سوشیل میڈیا

بابا ونگا کی پیشین گوئیوں کے مطابق سال 2023 کیسا ہوگا؟ پڑھئے چونکا دینے والی تفصیلات

وہ بنیادی طور پر جڑی بوٹیوں کی ماہر تھیں تاہم نابینا ہونے کے باوجود ان کا دعویٰ تھا کہ انہیں مستقبل دکھائی دیتا ہے۔ بابا ونگا کی بے شمار پیشین گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں جن کے بارے میں سوچ کر انسان پر خوف طاری ہوجاتا ہے۔

حیدرآباد: مستقبل میں ہونے والے واقعات کی قبل از وقت پیشین گوئی کے لئے مشہور بابا ونگا نے آنے والی کئی صدیوں کے دوران رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں پیش گوئی کر رکھی ہے۔ انہوں نے دنیا کے خاتمہ کے بارے میں بھی بتایا تھا کہ فلاں سال دنیا ختم ہوجائے گی۔

وہ بنیادی طور پر جڑی بوٹیوں کی ماہر تھیں تاہم نابینا ہونے کے باوجود ان کا دعویٰ تھا کہ انہیں مستقبل دکھائی دیتا ہے۔ بابا ونگا کی بے شمار پیشین گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں جن کے بارے میں سوچ کر انسان پر خوف طاری ہوجاتا ہے۔

وہ بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور پیدائش سے ہی نابینا تھیں۔ انہیں اکثر بلقان کی نوسترادامس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ان کی کئی پیشین گوئیاں سچ ثابت ہوئیں جن میں چرنوبل سانحہ، سوویت یونین کی تحلیل اور برطانوی تاریخ کے سب سے متنازعہ واقعات میں سے ایک شہزادی ڈیانا کی موت شامل ہے۔

اگرچہ بابا ونگا کا انتقال 1996 میں ہوگیا لیکن ان کی پیشین گوئیاں مسلسل سرخیاں بنتی رہتی ہیں۔ سال 2023 کے لئے ان کی 5 پیشین گوئیاں جاری کی گئی ہیں جو واقعی ریڑھ کی ہڈی میں سرد لہر دوڑا دیتی ہیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ سال 2020 تباہ کن تھا تو 2023 کے لئے بابا ونگا کی پیشین گوئیاں سننے کے بعد آپ کو پتہ چلے گا کہ نیا سال آپ کو کتنی مصیبتوں میں ڈال سکتا ہے۔

سال2023  کے لئے بابا ونگا کی ایک پیشین گوئی کے مطابق اس سال انسانی تاریخ کا سب سے بڑا فلکیاتی واقعہ رونما ہوگا جس میں زمین کے مدار میں تبدیلی ہوجائے گی اور کرہ ارض پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ تبدیلی شمسی طوفانوں سمیت تابکاری میں زبردست اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ سال 2023 میں کرہ ارض پر خلائی مخلوق کی آمد ہوگی۔ وہ دوستی کا پیغام لے کر نہیں آئیں گے بلکہ زمین پر ان کی دراندازی کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہوجائیں گے۔

انہوں نے سال 2023 میں ایک سوپر پاور ملک کی طرف سے حیاتیاتی ہتھیاروں کے تجربات کے بارے میں بھی بات کی ہے جو بے پناہ تباہی کا باعث بنیں گے۔

ان کی مزید پیشین گوئیوں کے مطابق سال 2023 میں دنیا، یوکرین اور روس کے درمیان تنازعات کی وجہ سے عالمی بحران کا شکار ہوگی جیسا کہ اس بات کی پہلے ہی پیش گوئی کی جاچکی تھی۔

بابا ونگا نے اپنی موت سے پہلے کئی پیشین گوئیاں کیں۔ انہوں نے پیش قیاسی کی تھی کہ سال 2028 میں انسان سیارہ زہرہ پر لینڈ کرے گا جبکہ 5079 دنیا کے خاتمے کا سال ہوگا۔

بابا ونگا1911  میں بلغاریہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام وانجیلیا پاندیوا گشترووا ہے۔

بچپن میں اپنی بینائی کھو دینے کے بعد ان کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ہیں۔ بعد میں یہ بات سچ بھی ثابت ہوئی کیونکہ ان کی کئی پیشین گوئیاں حقیقت ثابت ہوئی تھیں۔

a3w
a3w