تلنگانہ

تلنگانہ پولیسنگ ملک میں سرفہرست، امن کی صورتحال قابو میں۔گزشتہ سال کے مقابلہ جرائم کی شرح میں 2.33 فیصد کمی:ڈی جی پی

تلنگانہ پولیس کی سالانہ رپورٹ 2025 آج ریاستی ڈی جی پی شیو دھر ریڈی نے جاری کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور گزشتہ سال کے مقابلہ جرائم کی شرح میں 2.33 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس کی سالانہ رپورٹ 2025 آج ریاستی ڈی جی پی شیو دھر ریڈی نے جاری کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور گزشتہ سال کے مقابلہ جرائم کی شرح میں 2.33 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ


ڈی جی پی نے بتایا کہ سال 2025 میں منعقدہ پنچایت انتخابات کو تین مرحلوں میں بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے نہایت کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا جو تلنگانہ پولیس کی مؤثر منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے۔


انہوں نے کہا کہ گلوبل سمٹ اور عالمی فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کے حیدرآباد دورہ جیسے بڑے اور حساس پروگراموں کو سخت اور موثر بندوبست کے ساتھ کامیاب بنانا تلنگانہ پولیسنگ کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔


جرائم سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ ریاست میں قتل اور عصمت دری کے معاملات میں کمی آئی ہے تاہم چوری کے معاملات میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماؤ نوازوں کے خلاف کارروائی میں پولیس کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 509 ماؤ نوازوں نے خودسپردگی کی جن میں سے 23 کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔


منشیات کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سال 2025 میں تقریباً 133 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کیں جو منشیات کے ناسور کو قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی کا ثبوت ہے۔


ڈی جی پی نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے پولیس محکمہ کے اہم شعبوں میں خواتین عہدیداروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ شفافیت کو فروغ دینے ہر پولیس اسٹیشن میں کیو آر کوڈ پر مبنی فیڈ بیک نظام متعارف کرایا گیا ہے۔


سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے 80 ملازمین پر مشتمل خصوصی ’تلنگانہ ٹورسٹ پولیس‘ وِنگ کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔ ڈی جی پی نے واضح کیا کہ تلنگانہ پولیسنگ ملک بھر میں سرفہرست مقام پر ہے۔