تلنگانہ

تلنگانہ:پی آرسی نے کام شروع کردیا،تنخواہوں میں اضافہ کیلئے تجاویز کی طلبی

تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی کمیٹی پی آرسی نے کام کرنا شروع کر دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی کمیٹی پی آرسی نے کام کرنا شروع کر دیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

تنخواہوں پر نظر ثانی کے سلسلہ میں سرکاری ملازمین کی تجاویز حاصل کرنے کے لیے محکمہ واری اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ پی آر سی اس سلسلے میں تمام محکموں کے سربراہان کو مکتوبات روانہ کررہی ہے۔

متعلقہ محکموں میں ملازمین کی تعداد،ان کے پے سکیل اور دیگر تفصیلات کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی جارہی ہے۔

اس مہینے کی 19 تاریخ کو، بی آر کے بھون کی 7ویں منزل پر واقع کانفرنس ہال میں چار محکموں کے سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیاجائے گا۔ اس دن صبح 11.30 بجے ای این سی محکمہ کے سربراہ اور محکمہ آبپاشی اور آیاکٹ ایریا ڈیولپمنٹ (سی اے ڈی) کے ملازمین کے ساتھ اجلاس ہوگا۔

دوپہر 12.30 بجے کمشنریٹ آف ٹنڈرس، 12.45 بجے گراؤنڈ واٹر ڈپارٹمنٹ، دوپہر 1 بجے اسٹیٹ انجینئرنگ ریسرچ اینڈ لیبارٹریز ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داروں کے ساتھ اجلاس ہوں گے۔