تلنگانہ
تلنگانہ: حاملہ خاتون نے آر ٹی سی بس میں بچہ کو جنم دیا
تفصیلات کے مطابق مریماں نامی خاتون زچگی کے لیے دھارور کے سرکاری اسپتال جانے کے لئے بس میں سوار ہوئی۔
حیدرآباد: حاملہ خاتون نے آر ٹی سی بس میں بچہ کو جنم دیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق مریماں نامی خاتون زچگی کے لیے دھارور کے سرکاری اسپتال جانے کے لئے بس میں سوار ہوئی۔
جیسے ہی نندنی گاؤں کے قریب یہ بس پہنچی، حاملہ خاتون کے پیٹ میں درد ہونے لگاجس پرفوراً ڈرائیور نے بس سڑک کے کنارے روک دی۔
تمام خاتون مسافروں نے اس خاتون کی زچگی کی۔ بعد ازاں نوزائیدہ اور ماں کو ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال پہنچایاگیا۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ ماں اور بچہ اب بالکل ٹھیک ہیں۔