کھیل

ہندوستانی شٹلر کو ایران میں میڈل دینے سے قبل حجاب پہنایا گیا

ہندوستانی شٹلر تانیا ہیمنت نے ایران میں انٹرنیشنل چیلنج بیاڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ تاہم انہیں میڈل لینے کیلئے پوڈیم جاتے ہوئے حجاب پہننا پڑا۔ جب وہ گولڈ میڈل لینے پوڈیم جارہی تھی تو انہیں حجاب پہننا پڑا۔

بنگلورو: ہندوستانی شٹلر تانیا ہیمنت نے ایران میں انٹرنیشنل چیلنج بیاڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ تاہم انہیں میڈل لینے کیلئے پوڈیم جاتے ہوئے حجاب پہننا پڑا۔ جب وہ گولڈ میڈل لینے پوڈیم جارہی تھی تو انہیں حجاب پہننا پڑا۔

متعلقہ خبریں
ایران میں خاتون کو 74 کوڑے مارنے کی سزا پر عمل درآمد
خواتین کے چہرے کا پردہ

سکنڈ سیڈ تانیا جو پرکاش پڈوکون بیاڈمنٹن اکیڈمی میں ٹریننگ کرتی ہیں، نے دفاعی چمپئن اور ہم وطن تسنیم میر کو 30 منٹ میں شکست دی۔

بنگلور کی لڑکی نے پہلے گیم میں آرام سے جیت درج کی، ٹاپ سیڈ نے دوسرے گیم میں ہلکا سا اپ سیٹ کیا لیکن اس نے گیم 21-7، 21-11 سے جیت لیا۔ منتظمین نے تانیا سے میڈل کی تقریب میں اسکارف پہننے کو کہا۔ ایسا ہی کچھ گزشتہ سال بھی تسنیم کے ساتھ ہوا تھا جب گجرات سے تعلق رکھنے والے تسنیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

بیاڈمنٹن ذرائع نے بتایاکہ منتظمین نے واضح کردیا ہے کہ میڈل جیتنے والی خواتین کیلئے ہیڈ اسکارف لازمی ہیں حالانکہ ٹورنامنٹ کے پراسپیکٹس میں پوڈیم ڈریس کوڈ کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

انہوں نے بتایاکہ بیاڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کے پراسپیکٹس میں مقابلے کے قوانین میں لباس کے قوانین کی بات کی گئی ہے جو دنیا بھر کے ٹورنامنٹس میں عام ہیں جبکہ ہم جانتے تھے کہ جب خواتین تہران میں باہر ہوتی ہیں تو ہیڈ اسکارف لازمی ہیں لیکن ٹورنامنٹ کے دوران ان کے استعمال کے بارے میں کوئی خاص ذکر نہیں تھا۔

a3w
a3w