حیدرآباد

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ 1 معاملہ، ہائی کورٹ کا واحد بنچ کے احکامات منسوخ کرنے سے انکار

عدالت نے واضح کیا کہ ٹی جی پی ایس سی کو چاہیے کہ وہ واحد بنچ میں ہی پٹیشنز کا حل تلاش کرے۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کئی امیدواروں نے ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے گروپ 1 مین امتحان کے نتائج اور عمل میں بے قاعدگیوں کا الزام لگایا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سروس کمیشن (ٹی جی پی ایس سی)کی جانب سے دائر کردہ اپیل پر بدھ کے روز تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ٹی جی پی ایس سی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ گروپ 1 مین امتحان سے متعلق واحد بنچ کی طرف سے جاری کردہ عبوری احکامات کو منسوخ کیا جائے تاہم چیف جسٹس کی زیر قیادت ڈویژن بنچ نے اس اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ معاملہ فی الحال واحد بنچ میں زیر سماعت ہے، اس لئے وہ اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

عدالت نے واضح کیا کہ ٹی جی پی ایس سی کو چاہیے کہ وہ واحد بنچ میں ہی پٹیشنز کا حل تلاش کرے۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کئی امیدواروں نے ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے گروپ 1 مین امتحان کے نتائج اور عمل میں بے قاعدگیوں کا الزام لگایا تھا۔

 ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف امتحانی مراکز کی الاٹمنٹ میں اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے، بلکہ ری کاؤنٹنگ کے بعد کے مارکس اور ٹی جی پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ میمو مارکس میں بھی فرق پایا گیا ہے۔

ان درخواستوں پر غور کرتے ہوئے جسٹس راجیشور راؤ نے 17 اپریل کو عبوری احکامات جاری کرتے ہوئے ٹی جی پی ایس سی کو گروپ 1 تقررات کے احکام جاری نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ البتہ انہوں نے سرٹیفکیٹس کی جانچ مکمل کرنے کی اجازت دی تھی۔

اس کے بعد ٹی جی پی ایس سی نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے ان عبوری احکامات کو منسوخ کرنے کی گزارش کی، جس پر عدالت نے سماعت مکمل کرتے ہوئے مداخلت سے انکار کر دیا۔