مدھے پورہ: سڑک حادثہ میں دادا اور پوتے کی موت
سنہیشوری منڈل اپنے پوتے پرشوتم کے ساتھ اپنی بیٹی کو چھٹھ پرساد دینے مرلی گنج گئے تھے۔
مدھے پورہ: بہار کے مدھے پورہ ضلع کے بھرراہی تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک شخص اور اس کے پوتے کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ اتوار کی رات دینا پتی اور چاندنی چوک کے درمیان نیشنل ہائی وے نمبر 107 پر ایک نامعلوم گاڑی نے ایک بائک کو ٹکر مار دی۔ اس واقعہ میں موٹر سائیکل پر سوار دادا اور پوتے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت سنہیشوری منڈل (60) ساکن تلسی باری مالیا، بھرراہی تھانہ علاقہ کے وارڈ 9 اور ان کے پوتے پرشوتم کمار (22) کے طور پر کی گئی ہے۔
سنہیشوری منڈل اپنے پوتے پرشوتم کے ساتھ اپنی بیٹی کو چھٹھ پرساد دینے مرلی گنج گئے تھے۔
وہاں سے واپسی کے دوران دینا پتی کے قریب نامعلوم ڈرائیور نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اور فرار ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ پر مشتعل لوگوں نے نیشنل ہائی وے نمبر 107 کو بلاک کر دیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھایا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال مدھے پورہ بھیج دیا گیا۔