تلنگانہ

تلنگانہ: مختلف اضلاع میں درج بارش کی تفصیلات

تلنگانہ میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ محبوب آباد ضلع کے انوگرتی میں 43.8 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ محبوب آباد ضلع کے انوگرتی میں 43.8 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

چننا گڈورمیں 42.85 سنٹی میٹر، نیلی کدورمیں 41.65 سنٹی میٹر، پدا نگر 40.28 سنٹی میٹر، کوملا وانچامیں 38.93 سنٹی میٹر، دتاپلی 33.25 سنٹی میٹر، ملیال میں 33 سنٹی میٹر، ماری پاڈومیں 32.4 سنٹی میٹر، لکنا ورم میں 28 سنٹی میٹر، محبوب آبادمیں 27.25 سنٹی میٹربارش ریکارڈہوئی۔

ورنگل ضلع کے ریڈلاواڑا میں 43.55 سنٹی میٹر اور کالیڈا میں 27.88 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ متحدہ ضلع کھمم میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔

شہر کی کئی کالونیاں زیر آب آ گئیں۔ سیلابی پانی اسکول کے احاطہ میں داخل ہوگیا۔ پالیرو آبی ذخائر میں سیلاب کی صورتحال پیداہوگئی۔

آبی ذخائر میں 40 ہزار کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔ ونپرتی ضلع کے سرلا ساگر میں پانی کا شدید بہاودیکھاگیا۔ضلع کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔

a3w
a3w