حیدرآباد

سوچھ سرویکشن گرامین میں تلنگانہ کو پہلا مقام، حکومت کی کارکردگی کا ثبوت: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے جمعہ کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست کو یہ اعزاز، صرف چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی مدمرانہ اور دور اندیش قیادت اور ان کی سخت محنت کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم نسق و شہری ترقیات کے ٹی آر نے آج کہا کہ بڑی ریاستوں کے زمرہ میں چھ سرویکشن گرامین (ایس ایس جی)کی فہرست میں جس کا کل، مرکزی حکومت نے اعلان کیا تھا، ریاست کو سرفہرست مقام حاصل ہونا، حکومت تلنگانہ کے لئے باعث فخر ہے۔

 کے ٹی آر نے جمعہ کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست کو یہ اعزاز، صرف چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی مدمرانہ اور دور اندیش قیادت اور ان کی سخت محنت کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔ کے سی آر نے پلے پرگتی پروگرام شروع کیا تھا۔

انہوں نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سیاسی ناقدین کی تنقید کی کوئی پروانہیں ہے کیونکہ کے سیآر، عوام کے دلوں میں رچ بس گئے ہیں اور ترقیاتی کاموں کے سبب انہیں عوام کی پذیرائی حاصل ہوتی رہے گی۔

ریاستی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات ای دیا کر راؤ نے ریاست میں پلے پرگتی پروگرام کو کامیابی کے ساتھ روبعمل لانے پر عہدیداروں،12,769 سرپنچوں، ایم پی ٹی سیز اور پنچایت سکریٹریز کو مبارکباد دی۔

 سوچھ بھارت مشن کے تحت بڑی ریاستوں کے زمرہ میں سوچھ سرویکشن گرامینا پروگرام میں تلنگانہ کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے۔ ملک کے بہترین اضلاع میں ریاست کے جگتیال اور نظام آباد ڈسٹرکٹ شامل ہیں۔ مختلف زمروں میں ریاست کو13ایوارڈز دئیے جائیں گے۔