تلنگانہ

تلنگانہ آرٹی سی نے دوردراز مقامات پر جانے والوں کیلئے پک اپ وین کا انتظام کیا

آر ٹی سی کے مطابق وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم، کاکناڈا، تروپتی، اونگول، نیلور اور کندوکورروٹس پر جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے ان پک اپ وین کا انتظام کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی جی ایس آرٹی سی) نے دور دراز مقامات پر جانے والے مسافروں کے لئے شہر حیدرآباد میں ٹریفک کے مسائل سے بچنے کے لیے ایک اختراعی نظریہ پیش کیا ہے۔ اہم علاقوں سے آنے والے مسافروں کے لئے پک اپ وین کا انتظام کیاگیا ہے۔ آر ٹی سی نے آج سے ان خدمات کو دستیاب کروایا ہے۔

متعلقہ خبریں
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
حیدرآباد میں 300 میٹر وڈیلکس بسیں شروع کرنے آ رٹی سی کا منصوبہ
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ
آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کو تحفظات کا مطالبہ،  کانگریس اقلیتی قائدین و فد کی بی سی ڈی کمیشن سے نمائندگی

عہدیداروں نے بتایا کہ ای سی آئی ایل سے ایل بی نگر تک پک اپ وین کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ آر ٹی سی کے مطابق وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم، کاکناڈا، تروپتی، اونگول، نیلور اور کندوکورروٹس پر جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے ان پک اپ وین کا انتظام کیا گیا ہے۔

 دوسری طرف، رنگا ریڈی ریجنل منیجر سری لتانے ایک بیان میں کہا کہ تمام اے سی بسوں میں سفر کرنے والوں کو ٹکٹوں پر 10 فیصد کمی دی گئی ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ مسافر مزید تفصیلات کے لئے آرٹی سی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔