تلنگانہ

تلنگانہ: آرٹی سی بس، لاری سے ٹکراگئی۔30مسافرین زخمی

اطلاعات کے مطابق آر ٹی سی بس ہنمنڈہ کی طرف جارہی تھی،اس حادثہ میں 15 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 30مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے جلگلانچا پل پر اُس وقت پیش آیا جب ایک آر ٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیااوریہ بس،لاری سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

اس حادثہ میں 30 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آر ٹی سی بس ہنمنڈہ کی طرف جارہی تھی،اس حادثہ میں 15 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی مسافروں کو علاج کے لیے مُلگ ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں ملگ۔ورنگل ہائی وے پر زبردست ٹریفک جام ہوگیا۔

ٹریفک کو بحال کرنے میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔