تلنگانہ آرٹی سی بس کرایوں میں اضافہ، کارپوریشن کو روزانہ تقریباً 2.4 کروڑ روپے کی اضافی آمدنی
ای میٹرو ایکسپریس اور میٹرو ڈیلکس بسوں میں کم از کم کرایہ 15 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 70 روپے تک رکھا گیا ہے۔ ای میٹرو اے سی بسوں میں کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 90 روپے تک بڑھ گیا ہے۔
حیدرآباد: دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآبادمیں آرٹی سی بس کرایوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کا اعلان کارپوریشن کی جانب سے کیاگیاتھا۔اس اضافہ کے نتیجہ میں آر ٹی سی کو روزانہ تقریباً 2.4 کروڑ روپے کی اضافی آمدنی ہونے کی توقع ہے۔
میٹرو ڈیلکس اور ای میٹرو اے سی بسوں میں ابتدائی تین مراحل تک کرایہ میں 5 روپے اور چوتھے مرحلہ سے 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
آرڈینری بسوں میں کم از کم کرایہ 15 روپے اور زیادہ سے زیادہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ میٹرو ایکسپریس بسوں میں کم از کم کرایہ 15 روپے اور زیادہ سے زیادہ 60 روپے ہے۔
ای میٹرو ایکسپریس اور میٹرو ڈیلکس بسوں میں کم از کم کرایہ 15 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 70 روپے تک رکھا گیا ہے۔ ای میٹرو اے سی بسوں میں کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 90 روپے تک بڑھ گیا ہے۔
دونوں شہروں میں اس وقت 2,931 بسیں چل رہی ہیں جو روزانہ 31,815 ٹرپس مکمل کرتی ہیں۔ ان بسوں میں روزانہ تقریباً 26 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں جن میں سے 70 فیصد یعنی تقریباً 18 لاکھ افراد ”مہالکشمی اسکیم” کے تحت مفت سفر کر رہے ہیں۔ مختلف اقسام کے بس پاس استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد 2.7 لاکھ ہے۔