India Hajj quota reduction 2025: ہندوستان کے خانگی حج کوٹہ میں اچانک 80 فیصد کٹوتی
سعودی عرب کی جانب سے ہندوستانی عازمین حج کے 52 ہزار سلاٹس کی منسوخی پر تشویش ظاہر کرنے برسراقتدار اور اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے گزارش کی کہ وہ سعودی قیادت سے یہ معاملہ رجوع کرے۔

India Hajj quota reduction 2025: سری نگر (پی ٹی آئی) سعودی عرب کی جانب سے ہندوستانی عازمین حج کے 52 ہزار سلاٹس کی منسوخی پر تشویش ظاہر کرنے برسراقتدار اور اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے گزارش کی کہ وہ سعودی قیادت سے یہ معاملہ رجوع کرے۔
چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا کہ خبر ہے کہ 52 ہزار سے زائد ہندوستانی عازمین حج کے سلاٹس منسوخ کردیئے گئے۔ ان میں کئی نے پیمنٹ مکمل کردیا تھا۔ بڑی تشویش کی بات ہے۔
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے میری گزارش ہے کہ وہ جلد سے جلد سعودی حکام سے بات چیت کریں تاکہ تمام متاثرہ عازمین کے مفاد میں کوئی حل نکل آئے۔ یہ اقدام جاریہ سال سفرِ مقدس پر روانہ ہونے کی امید کرنے والے ہزاروں افراد کی پریشانی دور کرنے کے لئے اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں وقف ترمیمی قانون کے تحت پہلا مدرسہ منہدم! (ویڈیو)
جموں وکشمیر میں برسراقتدار نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں سعودی قیادت سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ وزیراعظم‘ سعودی عرب کی حکومت سے یہ مسئلہ اٹھائیں اور یقینی بنائیں کہ ہندوستانی عازمین ِ حج کا کوٹہ نہ گھٹے۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ حج کوٹہ گھٹانے کے اچانک فیصلہ سے عازمین اور ٹور آپریٹرس دونوں بڑی مشکل میں ہیں۔ انہوں نے ایکس پر کہا کہ سعودی عرب سے تکلیف دہ خبر آئی ہے کہ ہندوستان کا خانگی حج کوٹہ اچانک 80 فیصد گھٹادیا گیا۔
اس اچانک فیصلہ سے عازمین اور ملک بھر کے ٹور آپریٹرس بے حد پریشان ہیں۔ وزارت ِ خارجہ سے گزارش ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے۔ سعودی حکومت سے معاملہ رجوع کرے تاکہ مسئلہ کا حل نکل آئے۔