تلنگانہ

ہائی کورٹ کی مداخلت پر تلنگانہ بلیک آؤٹ سے بچ گیا

تلنگانہ میں ہائی کورٹ کی مداخلت کی بدولت ریاست بھر میں بجلی کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے سے بچ گئی۔ یہ مسئلہ پاور گرڈ کارپوریشن کے ساتھ چھتیس گڑھ سے بجلی کی ترسیل کے لیے کیے گئے کوریڈور معاہدے کے سلسلہ میں جاری تنازعہ سے پیدا ہوا ہے۔

حیدرآباد : تلنگانہ میں ہائی کورٹ کی مداخلت کی بدولت ریاست بھر میں بجلی کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے سے بچ گئی۔ یہ مسئلہ پاور گرڈ کارپوریشن کے ساتھ چھتیس گڑھ سے بجلی کی ترسیل کے لیے کیے گئے کوریڈور معاہدے کے سلسلہ میں جاری تنازعہ سے پیدا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
ہائی کورٹ سے ریونت ریڈی کو راحت
بی آر ایس رکن اسمبلی جی سنیتا مہندر ریڈی کو 10 ہزار کا جرمانہ
ڈائرکٹر شنکر کوالاٹ کردہ اراضی کے خلاف عرضی خارج

صورتحال اس وقت خراب ہو گئی جب پاور گرڈ کارپوریشن نے نیشنل لوڈ ڈسپیچ سنٹر کو اطلاع دی کہ تلنگانہ پر 261 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ نتیجہ کے طور پر، تلنگانہ پر ڈیفالٹر کا لیبل لگا دیا گیا، اور اس کی ڈسکامس کو بجلی کی بولیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔

جمعرات کی صبح این ایل ڈی سی نے پاور ایکسچینج کے ذریعہ تلنگانہ کے ڈسکامس سے بجلی کی خریداری کی تمام بولیوں کو روک دیا، جس سے مسئلہ ایک نازک موڑ اختیار کر گیا۔ اس صورتحال سے واقفیت کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جو دہلی میں تھے، فوری طور پر محکمہ بجلی کے عہدیداروں سے بات کی اور انہیں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑنے سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے انہیں ہائی کورٹ میں لنچ موشن پٹیشن دائر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ چیف منسٹر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ڈسکام اور ٹرانسکو کے عہدیداروں نے مسلہ کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور ریاست کی بجلی کی سپلائی کو لاحق خطرے کی طرف توجہ دلائی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پاور گرڈ کے اقدامات غیر منصفانہ ہیں اور عدالت سے مداخلت کرنے اور تلنگانہ کی بجلی کی خریداری میں حصہ لینے کی صلاحیت کو بحال کرنے کی درخواست کی۔

ہائی کورٹ نے فوری جواب دیتے ہوئے تلنگانہ ڈسکامس کے لیے پاور ایکسچینج لین دین کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا،اور حکم دیا کہ تلنگانہ میں بجلی کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں پڑے گا۔ عدالت نے پاور گرڈ کو عبوری احکامات جاری کیے، انہیں مشورہ دیا کہ جب تک سی ای آر سی اپنی انکوائری مکمل نہیں کر لیتا، کوریڈور چارجز کے حوالہ سے مزید کارروائیاں روک دینی چاہیے۔

راہداری کا تنازعہ بی آر ایس حکومت کے پاور گرڈ کارپوریشن کے ساتھ چھتیس گڑھ سے بجلی کی خریداری اور منتقلی کے لیے ٹرانسمیشن کوریڈور بک کرنے کے لیے کیے گئے ایک معاہدے کا ہے۔

معاہدہ، ابتدائی طور پر 1,000 میگاواٹ کے لیے تھا، ڈسکام کے مطابق بعد میں اضافی 1000 میگاواٹ تک بڑھا دیا گیا۔ اس سے موجودہ تنازعہ پیدا ہوا، کیونکہ کمپنی نے صرف 1,000 میگاواٹ کے لیے پاور پرچیز ایگریمنٹ پر دستخط کیے تھے۔

a3w
a3w