تلنگانہ

تلنگانہ: چھ بی آر ایس ایم ایل سی کانگریس میں شامل

بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) پارٹی کو ایک بڑا دھچکا لگا، اس کے قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے چھ ارکان جمعرات کی نصف شب کانگریس میں شامل ہوگئے۔

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) پارٹی کو ایک بڑا دھچکا لگا، اس کے قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے چھ ارکان جمعرات کی نصف شب کانگریس میں شامل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
کانگریس میں اندرونی اختلافات دورکرنے کمیٹی تشکیل
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

جوبلی ہلز میں ہوئے اس واقعہ میں تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی اور اے آئی سی سی انچارج دیپا داس منشی موجود تھے۔

ان ایم ایل سی میں ڈانڈے وٹھل، بھانو پرساد، بگگراپو دیانند، ایم ایس پربھاکر راؤ، ایگے ملیشم اور بسواراجو سرایا شامل ہیں۔ ریونت ریڈی نے اسکارف پیش کرکے ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔

اس تقریب میں وزیر محصولات پونگولیٹی سرینواس ریڈی، سابق وزیر سدرشن ریڈی، سینئر کانگریس لیڈر سریندر ریڈی اور دیگر بھی موجود تھے۔ یہ تقریب وزیراعلی ریونت ریڈی کے نئی دہلی سے حیدرآباد پہنچنے کے فوراً بعد ہوئی۔

چھ بی آر ایس ایم ایل سی کی شمولیت سے قانون ساز کونسل میں کانگریس کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ قانون ساز کونسل میں ارکان کی کل تعداد 40 ہے جس میں دو نشستیں خالی ہیں۔

کانگریس، جس کے پہلے چھ ارکان تھے، توقع ہے کہ گورنر کے کوٹے سے دو خالی نشستیں پُر کرے گی، جس سے ان کی کل تعداد آٹھ ہو جائے گی۔ نئے ارکان کے ساتھ کانگریس کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے۔

a3w
a3w