تلنگانہ
تلنگانہ: شراب نوشی پر باپ کی ڈانٹ پربیٹے نے خودکشی کرلی
تفصیلات کے مطابق ضلع کے سیتائی پلی گاوں سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ نوجوان انیل کمار شراب کا عادی ہوگیا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق انیل کمار کافی عرصہ سے کوئی کام نہیں کر رہا تھا اور بے کار گھوم رہا تھا۔
حیدرآباد: شراب نوشی پر باپ کی ڈانٹ پربیٹے نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے سیتائی پلی گاوں سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ نوجوان انیل کمار شراب کا عادی ہوگیا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق انیل کمار کافی عرصہ سے کوئی کام نہیں کر رہا تھا اور بے کار گھوم رہا تھا۔
گزشتہ رات تقریباً 7 بجے اس کے باپ سائیلو نے اسے شراب پینے پر ڈانٹ ڈپٹ کی اور کوئی کام کرنے کا مشورہ دیا۔
باپ کی ڈانٹ پر انیل ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا اور اس نے نشہ کی حالت میں نامعلوم زہریلی دوا پی لی۔
اس کے بعد باپ نے فوری طور پر اسے بانسواڑہ کے سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں سے اسے نظام آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن علاج کے دوران آج صبح 6 بجے اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔