حیدرآباد

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی: آئندہ سال نقائص سے پاک انتظامات کرنے کا فیصلہ: مولانا خسرو پاشاہ

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے اراکین کا اجلاس پیر کے روز تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر واقع دوسری منزل حج ہاؤز نامپلی میں صدرنشین مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں حج کمیپ 2024ء کا جائزہ لیا گیا۔

حیدر آباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے اراکین کا اجلاس پیر کے روز تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر واقع دوسری منزل حج ہاؤز نامپلی میں صدرنشین مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں حج کمیپ 2024ء کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حج کمیٹی کا اتوار کو عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع
عازمین حج اپنے پاسپورٹس بنالیں: مولانا خسرو پاشاہ
حج کمیٹی کا مسجد بغدادی، ٹیک نامپلی میں عازمین حج کا نواں تربیتی اجتماع
حج 2024 کیلئے مختلف خدمات کے ٹنڈرس کی طلبی
منتخب عازمین حج پہلی قسط ادا کردیں: تلنگانہ حج کمیٹی

کیمپ میں عازمین کو جن تکالیف کا سامنا کرنا پڑا اس کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ آئندہ سال نقائص سے پاک انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مولانا خسرو پاشاہ صدرنشین حج کمیٹی نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ 2024ء میں عازمین حج کو جن تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ان پر ہر زوایہ سے غور و خوص کیا گیا۔ آئندہ برس 2025ء کے حج کیمپ سے متعلق ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے نمائندگی کی گئی۔

بحیثیت چیف منسٹر کو حج کمیٹی انڈیا، مرکزی وزارت اقلیتی بہبود اور قونصلیٹ جنرل جدہ کو خطوط لکھنے کی توجہ دلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میرے جائزہ لینے کے فوری بعد الیکشن کوڈ نافذ ہوگیا اس کے باوجود بھی وہ ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی کو ہر مسئلہ پر ہدایت دیتے رہے تاکہ عازمین کو کسی بھی قسم کی تکالیف نہ ہونے پائے۔

حج کیمپ 2024ء کسی چالینج سے کم نہیں تھا۔ چونکہ جملہ 11,444 ہزار عازمین کو حج ہاؤز نامپلی سے روانہ کرنا تھا جس کی وجہ سے مجھے کئی مسائل کا سامنا رہا ہے۔ مولانا خسرو پاشاہ نے کہا کہ جملہ 38 طیاروں کے ذریعہ حیدر آباد ایمبارکیشن پائنٹ حج ہاؤز نامپلی سے 11,444 عازمین سفر حج پر روانہ کیا گیا جن میں حیدر آباد کے 8229 کے علاوہ دیگر ریاستوں کے مابقی عازمین شامل تھے۔

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ارکان کے اجلاس میں مولانا سید شاہ افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین کے علاوہ سید عظمت اللہ حسینی صدرنشین اسٹیٹ وقف بورڈ، سید جعفر حسین معراج ایم ایل اے، شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی، مجیب الدین، محمد شرف الدین، بھونگیر خواجہ ثناء مولانا الیاس احمد حامد قاسمی (نرمل)، محمد لئیق (رنگاریڈی) ڈاکٹر محمد اظہر علی (حیدر آباد) موجود تھے۔ ا

جلاس کا آغاز حامد قاسمی رکن حج کمیٹی کی قرأت کلام سے ہوا۔ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کارروائی چلائی اور عرفان شریف اسسٹنٹ ای او حج کمیٹی نے شکریہ ادا کیا۔

a3w
a3w