تلنگانہ
تلنگانہ: رشوت کے معاملہ میں سب انسپکٹر گرفتار
اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے منوگوڑو پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر بی رنجیت کے خلاف 40,000 روپے رشوت کی مبینہ وصولی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
حیدرآباد: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے منوگوڑو پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر بی رنجیت کے خلاف 40,000 روپے رشوت کی مبینہ وصولی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
اے سی بی نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا کہ سب انسپکٹر نے پہلے ایک شکایت کنندہ سے رشوت طلب کی ۔
ملزم عہدیدارکو گرفتار کر کے ورنگل میں ایس پی ای اور اے سی بی مقدمات کے خصوصی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔
اے سی بی کے مطابق کیس کی جانچ جاری ہے ۔