تلنگانہ

تلنگانہ: حال ہی میں منگنی کرنے والے سرکاری ٹیچر کی خودکشی

سنتوش جیناتھ منڈل کے جمیدی گاؤں میں ایک اسکول میں برسرخدمت تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ایک سرکاری ٹیچر نے خودکشی کرلی جس کی حال ہی میں منگنی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

اس انتہائی اقدام کی وجہ کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا۔پولیس نے بتایا کہ وینکٹا پور گاؤں سے تعلق رکھنے والاسری نگر کالونی میں مقیم تھا، اس نے مکان میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔

سنتوش جیناتھ منڈل کے جمیدی گاؤں میں ایک اسکول میں برسرخدمت تھا۔ کمرہ سے باہر نہ آنے پراس کے والدین نے اس کے کمرہ کادروازہ توڑاجس پر وہ چھت سے لٹکتاہواپایاگیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ سنتوش یا تو اس لڑکی سے شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا جس سے اس کی حال ہی میں منگنی ہوئی تھی یا پھر وہ کسی اور مسئلہ سے پریشان تھا۔پولیس نے بتایا کہ مکمل ہونے کے بعد ہی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔