تلنگانہ
تلنگانہ: کردارپرشبہ۔شوہر نے بیوی کا قتل کردیا
تلنگانہ کے ضلع ناگر کرنول کے اڈوی دیول پلی گاؤں میں گزشتہ شب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے ایک شوہر نے اس کا قتل کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ناگر کرنول کے اڈوی دیول پلی گاؤں میں گزشتہ شب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے ایک شوہر نے اس کا قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 30 سالہ نرسا کماری کی شادی اسی گاؤں کے رہنے والے بالا سائی دلو سے ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وقف ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں مہاراشٹرسے پہلی عرضی داخل
سائی دلو کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا، اسی شک کی بنا پر اُس نے رات کو گھر میں سوتے وقت بیوی پر چاقو سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر پہنچ کر جانچ کا آغاز کر دیا اور شوہر کو حراست میں لے لیا۔