تلنگانہ

تلنگانہ:راشن کی تقسیم میں تکنیکی رکاوٹیں، عوام پریشان

متحدہ کھمم ضلع میں راشن دکانوں کے سامنے گھنٹوں، بعض اوقات پورے دن قطاروں میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے، جس پر عوام نے شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ریاست کے دیگراضلاع میں بھی اسی طرح کی صورتحال کاعوام کوسامنا ہے۔

حیدرآباد: بارش کے موسم میں زرعی کاموں میں مصروف غریب کسانوں کو تکلیف سے بچانے کے مقصد سے تلنگانہ حکومت کی جانب سے تین ماہ کا راشن ایک ساتھ دیا جا رہا ہے تاہم، نئے سافٹ ویئر میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے استفادہ کنندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

ہر فرد کو 6بار فنگر پرنٹس دینا پڑ رہا ہے، جس سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔