تلنگانہ
تلنگانہ: محبوب آباد ضلع مستقر میں سرکاری اراضی پر جھونپڑیوں کو منہدم کرنے سے کشیدگی
تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع مستقر کے کوروی ریلوے گیٹ کے قریب سرکاری اراضی پر ڈالی گئی جھونپڑیوں کو منہدم کرنے سے کشیدگی پھیل گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع مستقر کے کوروی ریلوے گیٹ کے قریب سرکاری اراضی پر ڈالی گئی جھونپڑیوں کو منہدم کرنے سے کشیدگی پھیل گئی۔
عہدیداروں نے ان جھونپڑیوں کو اچانک منہدم کردیا۔قبل ازیں بھی اس سرکاری اراضی پر جھونپڑیاں ڈالی گئی تھیں تاہم ان جھونپڑیوں کو منہدم کرنے کے باوجود دوبارہ اسی اراضی پر جھونپڑیاں ڈالی گئی تھیں۔
دوبارہ ان جھونپڑیوں کو منہدم کردیاگیا۔آج صبح عہدیداروں نے سروے نمبر255/1کی اراضی پر یہ کارروائی انجام دی۔اس کارروائی کے خلاف متاثرین نے دھرنا دیا۔