جرائم و حادثات

تلنگانہ: می سیواسنٹر سے چارلاکھ روپئے کی چوری

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے بیارم میں می سیواسنٹر میں چوری کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے بیارم میں می سیواسنٹر میں چوری کی واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

کل رات می سیواسنٹر میں چور داخل ہوئے جنہوں نے تقریبا چارلاکھ روپئے کی چوری کرلی۔دو دن پہلے چوروں نے اے ٹی ایم کو نشانہ بناتے ہوئے 28لاکھ روپئے کی چوری کرلی تھی۔

چوروں نے اے ٹی ایم کے قریب واقع می سیواسنٹرکے شٹرکو توڑکرچوری کی واردات انجام دی۔

می سیواسنٹر کے مالک نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ چارلاکھ روپئے،کمپیوٹر کاسامان اوربیٹریز کی چوری کی گئی۔

چوری کی یہ واردات وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی جس کی بنیاد پر پولیس اس ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔