تلنگانہ

تلنگانہ میں 17 ستمبر کو پرجا پالانا دنواتسو منایا جائے گا: حکومت کا اعلان

حکومت تلنگانہ نے اعلان کیا ہے کہ 17 ستمبر کو ریاستی حکومت کی بہترین حکمرانی اور کامیابیوں کے ضمن میں ”تلنگانہ پرجا پالانا دنواتسو“ کے طور پر منایا جائے گا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ مرکز 17 ستمبر کو حیدرآباد لبریشن ڈے کے طور پر منا رہا ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے اعلان کیا ہے کہ 17 ستمبر کو ریاستی حکومت کی بہترین حکمرانی اور کامیابیوں کے ضمن میں ”تلنگانہ پرجا پالانا دنواتسو“ کے طور پر منایا جائے گا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ مرکز 17 ستمبر کو حیدرآباد لبریشن ڈے کے طور پر منا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
شجر کاری صدقہ جاریہ ہے، ماحول کی حفاظت اسلامی فریضہ: مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
کہیں بھی آبی بحران کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ریاستی وزیر سیتا اکا کی ہدایت
محبوب نگر: مدرسہ انوارالحسنات للبنات میں مولانا محمد محسن پاشاہ کی گل پوشی
حکومت، عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی پابند

کے سی آر حکومت نے اسے ‘حیدرآباد انٹیگریشن ڈے’ کے طور پر منایاتھا۔ حکومت نے جی او نمبر 1213 مورخہ 11.09.2024 جاری کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں قومی پرچم لہرانے اور تقاریب کی صدارت کے لیے معززین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں میں چیف منسٹر قومی پرچم لہرائیں گے اور پولیس پریڈ کی سلامی لیں گے جبکہ عادل آباد میں حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کو پرچم کشائی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بھدراچلم کتہ گوڑم میں وزیر زراعت،تمالا ناگیشورا راؤ‘ ہنمکنڈہ میں وزیر ماحولیات، کونڈا سریکھا، اے لکشمن کمار، گورنمنٹ وہپ، جگتیال میں‘ جے شنکر بھوپال پلی میں پدا پلی کے ایم ایل اے وودی ویریا جو تلنگانہ فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے رکن بھی ہیں، قومی پرچم کشائی کریں گے۔

جنگاؤں میں سرکاری وہپ بیرلا یلیا قومی پرچم لہرآئیں گے۔

جوگولامبا گدوال میں تقریب کی صدارت اے پی جتیندر ریڈی کریں گے، تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین پٹیل رمیش ریڈی کاماریڈی میں‘کریم نگر میں وزیر آئی ٹی، صنعت اور تجارت ڈی سریدھر بابو، جبکہ کھمم میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکہ ملو‘محبوب آباد میں جے رام چندر نائک اور محبوب نگر میں جوپلی کرشنا راؤ قومی پرچم لہرائیں گے۔