تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر سیاحت نے سسپنشن بریج کا افتتاح کیا

تلنگانہ کے وزیر سیاحت سرینواس گوڑ نے کہا ہے کہ محبوب نگر علاقہ کو ترقی دی جائے گی تاکہ پڑوسی ریاستوں سے سیاح یہاں آئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر سیاحت سرینواس گوڑ نے کہا ہے کہ محبوب نگر علاقہ کو ترقی دی جائے گی تاکہ پڑوسی ریاستوں سے سیاح یہاں آئیں۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

انہوں نے ضلع مستقر میں منی ٹینک بنڈ میں نئے تعمیر شدہ سسپنشن بریج کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں دڑونس کی نمائش کی گئی جس کے مناظر کافی دیدہ زیب تھے۔

وزیر موصوف نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاستی حکومت نے سیاحت کی ترقی کے لئے نمایاں اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ منی ٹینک بنڈ کے ارد گرد نیکلس روڈ بھی بنائی جارہی ہے۔ لیزر شو سے تعطیلات کے دوران تفریح کا انتظام کیاگیا ہے۔