حیدرآباد

فینسی نمبرپلیٹس سے تلنگانہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کو گذشتہ 5دنوں میں 5کروڑروپئے کی آمدنی

فینسی نمبرات کے سلسلہ میں روزبروز عوام میں جنون بڑھتاجارہا ہے۔سالگرہ، شادی کی سالگرہ،لکی نمبرفینسی نمبرات کو سمجھتے ہوئے ان کو حاصل کیاجارہا ہے۔اس رجحان میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ایک نمبرکی بولی تقریبا ایک لاکھ روپئے تک دی جارہی ہے۔

حیدرآباد: فینسی نمبرپلیٹس سے تلنگانہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کو گذشتہ 5دنوں میں 5کروڑروپئے کی آمدنی ہوئی۔اس ماہ کی 15تاریخ سے گاڑیوں کے نمبرپلیٹس ٹی ایس سے ٹی جی میں تبدیل کردیئے گئے ہیں۔فینسی نمبرپلیٹس کے ذریعہ حیدرآبادکو سب سے زیادہ دوکروڑروپئے کی آمدنی ہوئی۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
فینسی نمبرات کا ہراج، آر ٹی اے خیریت آباد کو ایک ہی دن میں لاکھوں کی آمدنی
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

فینسی نمبرات کے سلسلہ میں روزبروز عوام میں جنون بڑھتاجارہا ہے۔سالگرہ، شادی کی سالگرہ،لکی نمبرفینسی نمبرات کو سمجھتے ہوئے ان کو حاصل کیاجارہا ہے۔اس رجحان میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ایک نمبرکی بولی تقریبا ایک لاکھ روپئے تک دی جارہی ہے۔

زیادہ سے زیادہ بولی دیتے ہوئے اس طرح کے فینسی نمبرات کے شوقین افراد اس کو حاصل کررہے ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداررمیش نے کہا کہ گاڑی کے نمبر001سے بعض افرادمیں یہ احساس پایاجاتا ہے کہ وہ نمبرون ہیں۔

اس طرح کے نمبر کے شوقین افراد کی کمی نہیں ہے۔اس کی مقررہ فیس 50ہزارروپئے تھی۔اس کی بولی کیلئے دو گھنٹے کا وقت مقررتھا۔آن لائن بولی زیادہ دینے والے کو ہی یہ نمبرالاٹ کیاگیا۔