تلنگانہ
آگ واقعہ پر تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کا اظہارافسوس
حکام نے وزیر کو بتایا کہ سڑک کے کنارے واقع کھلونوں کی دکانوں میں آگ بھڑکی تھی، اور آدھی رات میں واقعہ پیش آنے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ دکانیں جل جانے سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے ملیال منڈل کے کونڈاگٹومیں کل شب پیش آئے آگ لگنے کے واقعہ پر وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے گہرے دکھ کااظہار کیا۔
وزیرموصوف نے فون پر جگتیال ضلع کلکٹر سے بات کرکے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں اور ہدایت دی کہ حادثہ پیش آئے مقام کا فوری طور پر معائنہ کیا جائے۔
حکام نے وزیر کو بتایا کہ سڑک کے کنارے واقع کھلونوں کی دکانوں میں آگ بھڑکی تھی، اور آدھی رات میں واقعہ پیش آنے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ دکانیں جل جانے سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
وزیر پونم پربھاکر نے متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔