حیدرآباد

بہن سے محبت کی شادی پر نوجوان کا قتل

مقامی افرادنے بتایا کہ راماکرشنا اور سنتوش دونوں پینٹرس کے طورپرکام کرتے تھے۔پولیس کے مطابق سنتوش، اس کی بیوی کے گھر چھوڑکر چلے جانے کے بعد تنہا زندگی گذاراکرتاتھا۔

حیدرآباد: بہن سے محبت کی شادی کرنے پر ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان کا قتل کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے جمی کنٹہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزم شیواراماکرشنا نے گاندھی چوک علاقہ کی شراب کی دکان کے پرمٹ روم میں شراب نوشی کے بعد سنتوش کا گلا تیز دھار چاقو سے کاٹ دیا۔

پولیس اطلاع کے ساتھ ہی وہاں پہنچی جس نے سنتوش کو زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاتاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔مقامی افرادنے بتایا کہ راماکرشنا اور سنتوش دونوں پینٹرس کے طورپرکام کرتے تھے۔پولیس کے مطابق سنتوش، اس کی بیوی کے گھر چھوڑکر چلے جانے کے بعد تنہا زندگی گذاراکرتاتھا۔

اس کی محبت شیواراماکرشنا کی بہن سے ہوگئی۔گذشتہ ماہ دونوں گھر سے فرارہوگئے۔شیواراماکرشنا اور اس کے والدین نے پولیس سے شکایت کی۔یہ جوڑا بعد ازاں واپس ہوا اور اس مسئلہ کی یکسوئی کردی گئی اورپولیس سے کی گئی شکایت واپس لے لی گئی تاہم شیواراماکرشنا نے سنتوش کے قتل کامنصوبہ بنایااورگذشتہ شب اس پر حملہ کردیا۔