تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ نے یوم سماجی انصاف کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تلنگانہ کی عوامی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد 4 فروری کو ایس سی زمرہ بندی اور بی سی ذات پات کی مردم شماری جیسے اہم فیصلے لئے تھے اسی مناسبت سے اس دن کو سماجی انصاف کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے یوم سماجی انصاف کے موقع پر تمام طبقات کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تلنگانہ کی عوامی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد 4 فروری کو ایس سی زمرہ بندی اور بی سی ذات پات کی مردم شماری جیسے اہم فیصلے لئے تھے اسی مناسبت سے اس دن کو سماجی انصاف کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔


وزیر موصوف نے مزید کہاکہ 4 فروری وہ دن ہے جب حکومت نے کمزور طبقات کو ان کا حق دلانے کے لئے قانونی منظوری دی تھی۔ اگرچہ بعض فیصلے عدالتی معاملات کی وجہ سے فی الحال رکے ہوئے ہیں لیکن حکومت ان کی عمل آوری کے لئے پرعزم ہے۔

راہول گاندھی کی قیادت میں تلنگانہ حکومت ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں۔