شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

دینی مدرسہ پر سرکاری قواعد کی خلاف ورزی کاالزام

قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (این سی پی سی آر) نے دعوی کیا ہے کہ مدھیہ پردیش سے ضلع ساگر میں ایک مدرسہ میں سرکاری قواعد کی سنگین خلاف ورزی کا پتہ چلاہے۔

بھوپال: قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (این سی پی سی آر) نے دعوی کیا ہے کہ مدھیہ پردیش سے ضلع ساگر میں ایک مدرسہ میں سرکاری قواعد کی سنگین خلاف ورزی کا پتہ چلاہے۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
ایرانی قونصلٹ میں مدرسہ صوفیہ کے تحت جلسہ تقسیم اسناد
نابالغ کی عصمت ریزی کیس: راہول کے ٹوئٹ پر این سی پی سی آر کوجواب داخل کرنے کی ہدایت
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘

این سی پی سی آر نے الزام عائد کیا کہ خانگی اسکول چلانے کے لیے حاصل کئے گئے لائسنس پر ایک مخصوص مدرسہ چلایا جارہاہے۔ اس کی ٹیم کی جانب سے 9اگست کو معائنہ کے دوران اس بات کا پتہ چلا۔

یہ معائنہ حکومت مدھیہ پردیش سے پیشگی اجازت حاصل کرتے ہوئے کیاگیاتھا۔ چیف منسٹر موہن یادو کی زیر قیادت مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے ریاست بھر میں قائم دینی مدرسوں کے معائنہ کی مہم شروع کی ہے۔

این سی پی سی آر کے رکن اومکار سنگھ نے جو اس مہم کی قیادت کررہے تھے‘ آئی اے این ایس کو بتایا کہ یہ مدرسہ ایک خانگی اسکول کے لائسنس پر چلایا جارہاتھا۔

سنگھ نے کہاکہ 8ویں جماعت تک طلباء کو داخلہ دینے کی اجازت دی گئی تھی لیکن مدرسہ میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کو بھی داخلہ دیاگیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کوئی تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ مذہبی ادارہ ہے جہاں بچوں کو اسلامی تعلیمات دی جارہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مدرسہ میں داخلہ لینے والے کئی بچے دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ سرکاری رہنمایانہ خطوط دیگر ریاستوں کے بچوں کو داخلہ دینے کی اجازت نہیں دیتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طلباء کے لیے صرف تین گھنٹے کلاسس منعقد کی جاتی ہیں جبکہ سرکاری قواعد کے مطابق مدرسہ 6 گھنٹے تک چلنا چاہئے۔

مدرسہ کے احاطہ میں ایک عبادت گاہ مسجد پائی گئی۔ یہ چیز بھی اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے اپنی رپورٹ ریاستی حکومت کو پیش کردی ہے اور مدرسہ کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اسکولی تعلیم اودے پرتاپ سنگھ نے این سی پی سی آر کے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ مدرسہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔