تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ نے ٹووہیلر پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے ٹووہیلر پر ضلع سدی پیٹ کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ان کے ساتھ عہدیداراورپارٹی کارکن و مقامی کانگریس قائدین بھی موجود تھے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے ٹووہیلر پر ضلع سدی پیٹ کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ان کے ساتھ عہدیداراورپارٹی کارکن و مقامی کانگریس قائدین بھی موجود تھے۔
انہوں نے سڑکوں، ڈرینج نظام، کمیونٹی ہالوں اور جنکشنس میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا خود معائنہ کیا۔
اس موقع پر وزیرموصوف نے امبیڈکر بھون کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری سی سی سڑکوں اور ڈرینج کے کاموں کی نگرانی کی۔ انہوں نے بلدی کمشنر اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ جن سڑکوں، ڈرینج، کمیونٹی ہالوں اور جنکشن کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے، ان کے کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔
وزیرموصوف نے زیر التوا کاموں میں تیزی لانے اور معیار پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے اس بات کی بھی جانچ کی کہ سدی پیٹ ٹاون میں کن کن مقامات پر مزید سڑکوں اور ڈرینج کے کاموں کی ضرورت ہے۔ اس دوران انہوں نے مقامی عوام سے براہ راست بات چیت کر کے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔
علاوہ ازیں انہوں نے ایلماں تالاب کی خوبصورتی میں اضافہ اور جنکشن کی ترقی سے متعلق کاموں پر بھی تفصیلات حاصل کیں۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ حسن آباد میونسپلٹی کو ریاست کا ایک مثالی ٹاون بنانے کے لئے تمام شعبوں میں جامع ترقی کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔