جرائم و حادثات

تلنگانہ:آوارہ کتوں کے حملہ میں دو بچے زخمی

تلنگانہ کے نظام آباد مستقر میں آوارہ کتوں کے حملہ میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈویژن 7 میں آوارہ کتوں کے حملے میں یہ بچے زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد مستقر میں آوارہ کتوں کے حملہ میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈویژن 7 میں آوارہ کتوں کے حملے میں یہ بچے زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

ان کتوں نے ایک 5سالہ لڑکے کے کان اور دوسرے 4سالہ لڑکے کی گردن پر حملہ کردیا۔ان زخمی بچوں کو علاج کے لیے مقامی پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔

بعد ازاں بہتر علاج کے لئے ان کو حیدرآباد منتقل کیاگیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے اس ڈویژن میں آوارہ کتے گھوم رہے ہیں اور مقامی لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں۔