تلنگانہ

تلنگانہ:گدوال ضلع میں بائیک کو کار کی ٹکر۔دو افرادہلاک

تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کودنڈاپور میں اس وقت پیش آیا جب جلاپورم گاؤں سے تعلق رکھنے والے دو افراد بائیک پر حیدرآباد جا رہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ حادثہ ضلع کے کودنڈاپور میں اس وقت پیش آیا جب جلاپورم گاؤں سے تعلق رکھنے والے دو افراد بائیک پر حیدرآباد جا رہے تھے۔

بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں جب وہ کودنڈاپور کے قریب نیشنل ہائی وے 44 پر پہنچے تو کرنول سے حیدرآباد جانے والی ایک کار نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔