حیدرآباد

وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے جائزہ حاصل کرلیا

ناگیشورراؤ نے دوسری فائل جو110 رعیتو ویدیکاؤں میں ویڈیو کانفرنس نظام قائم کرنے سے مربوط ہے، پر دستخط کئے یہ کام مرحلہ وار اساس پر انجام دیا جائے گا جس کیلئے4.07کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر زراعت، امداد باہمی، مارکیٹنگ،ہینڈلوم وٹکسٹائل تملا ناگیشور راؤ نے جمعہ کے روز سکریٹریٹ میں اپنے چیمبر میں جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر ٹی ناگیشو ر راؤ نے تین فائلوں پر دستخط کئے۔ پہلی فائل 1050کروڑ کے تخمینہ مصارف سے ریاست میں 5 آئیل پام پروسسنگ ملس قائم کرنے کی منظوری سے مربوط ہے۔ ان ملس کے قیام کا مقصد، آئیل پام کی کاشت کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

 انہوں نے دوسری فائل جو110 رعیتو ویدیکاؤں میں ویڈیو کانفرنس نظام قائم کرنے سے مربوط ہے، پر دستخط کئے یہ کام مرحلہ وار اساس پر انجام دیا جائے گا جس کیلئے4.07کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

 انہوں نے امداد باہمی، رجسٹرار امداد باہمی سوسائٹی کے دفتر کمشنر اور اضلاع میں بھی امداد باہمی کے دفاتر میں کمپیوٹر سرگرمیوں کے آغاز کے مشن کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹربھٹی وکرامارکہ، سکریٹری زراعت رگھونندن راؤ، ڈائرکٹر گوپی، اور دیگر عہدیدارموجود تھے۔

a3w
a3w