جرائم و حادثات
تلنگانہ:ضلع ورنگل میں وین کی بس کو ٹکر۔ایک ہلاک، 4 شدید زخمی
تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے وردھناپیٹ ٹاون میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور دیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے وردھناپیٹ ٹاون میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور دیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے نئے بس اسٹینڈ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ڈی سی ایم وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ وین، آرٹی سی بس سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں ڈی سی ایم وین کا ڈرائیورموقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ڈی سی ایم میں سفر کرنے والی چارخاتون مسافرین شدید زخمی ہوگئیں۔
بس اسٹینڈ سے بس کے باہر نکلنے کے دوران آرٹی سی بس کو پیچھے سے ڈی سی ایم وین نے ٹکر دے دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے راحت کاموں کاآغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔