تلنگانہ
تلنگانہ:قواعد کی خلاف ورزی، تین اسکول بسیں ضبط
تلنگانہ میں آج سے اسکولس کے کھلنے کے پیش نظر آرٹی اے عہدیدار چوکس ہوگئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں آج سے اسکولس کے کھلنے کے پیش نظر آرٹی اے عہدیدار چوکس ہوگئے ہیں۔
جنہوں نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی اسکول بسوں کے خلاف خصوصی مہم کے حصہ کے طورپررنگاریڈی ضلع بھر میں اسکول بسوں کی جانچ کی۔
آرٹی اے عہدیداروں نے راجندرنگر علاقہ میں تین اسکول بسوں کو ضبط کرلیا۔آرٹی اے کے عہدیدار ہر اسکول بس کی جانچ کررہے ہیں۔
بچوں کی سلامتی کے پیش نظر یہ مہم چلائی جارہی ہے جس کے تحت اسکول بسوں کے فٹنس، انشورنس، پرمٹ،پولیوشن سرٹیفکیٹس کی جانچ کی جارہی ہے۔
ساتھ ہی ڈرائیور کے ڈرائیونگ لائسنس، بس میں فائرکٹ، فرسٹ ایڈباکس ہیں یا نہیں یہ بھی دیکھاجارہا ہے۔