سونیا گاندھی اور پرینکا نے کھرگے کو گھر جاکر مبارکباد دی
سونیا گاندھی نے کھرگے کو مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کا گدستہ پیش کیا۔ پرینکا نے بھی کھرگے کو مبارکباد دی۔ راہول گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں مصروف ہیں لیکن انہوں نے بھی ٹویٹ کرکے کھرگے کو صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔
نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی اور اتر پردیش کی پارٹی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے ملکارجن کھرگے کو کانگریس صدر منتخب ہونے پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر مبارکباد دی۔
سونیا گاندھی نے کھرگے کو مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کا گدستہ پیش کیا۔ وڈرا نے بھی کھرگے کو مبارکباد دی۔ راہول گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں مصروف ہیں لیکن انہوں نے بھی ٹویٹ کرکے کھرگے کو صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔
جیسے ہی کھرگے کو منتخب قرار دیا گیا، ان کی رہائش گاہ پر انہیں مبارکباد دینے والوں کا ہجوم لگ گیا۔ اس انتخاب میں ان کے مخالف نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کھرگے کو مبارکباد دینے کے لیے جائیں گے۔
دریں اثنا، کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کھرگے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ "ملیکارجن کھرگے جی کو کانگریس صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ کانگریس صدر ہندوستان کے جمہوری وژن کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کے پاس وسیع تجربہ ہے اور وہ اپنی تاریخی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے نظریاتی وابستگی کے ساتھ پارٹی کی خدمت کریں گے۔
پرینکا گاندھی وڈرا نے کہاکہ ’’ کھرگے جی کو کانگریس کا صدر بننے پر دلی مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ سیاسی زندگی کا آپ کا زمینی تجربہ انڈین نیشنل کانگریس کے نظریے کو تقویت بخشے گا۔ آپ کی قیادت میں کانگریس آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے لڑتی رہے گی۔‘‘
کھرگے کو مبارکباد دیتے ہوئے تھرور نے کہاکہ "ملیکارجن کھرگے جی کو کانگریس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت اور رہنمائی میں پارٹی کارکنوں کو ایک نئی سمت ملے گی اور تمام لوگ کانگریس کے نظریہ کے لیے لگن سے کام کریں گے۔
کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کھرگے کو سماجی بااختیار بنانے کی علامت قراردیتے ہوئے کہاکہ ” ملکارجن کھرگے نے انتخابی سیاست میں 50 سال مکمل کر لیے ہیں۔
انہوں نے عوامی نمائندے کے طور پر اور ریاست اور مرکز میں وزیر کے طور پر امتیازی مقام حاصل کیا ہے۔ وہ نہرو، امبیڈکر، اندرا گاندھی اور دیوراج ارس سے متاثر سماجی بااختیاریت کی علامت ہیں۔
کانگریس صدر کے عہدے کے انتخاب میں مسٹر کھرگے کی جیت ان طاقتوں کی جیت ہے جو نظریاتی وابستگی کو ذاتی اہمیت سے بالاتر رکھتی ہیں۔ لائم لائٹ میں رہنے کے بجائے مسٹر کھرگے کانگریس پارٹی کے مفادات کے لیے خود مؤثر طریقے سے کام کرنے والی تنظیم میں ہمیشہ سب سے نمایاں شخصیت رہے ہیں۔ تمام کانگریسیوں کے لیے نیک خواہشات۔”