تلنگانہ

تلنگانہ عنقریب بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے مرکزِ توجہ بنے گا، لاکھوں کروڑ کے سرمایہ کاری، دیہی نوجوانوں روزگار ملے گا:کومٹ ریڈی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ ریاست میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے فنڈس کی منظوری میں تعاون کرنے پر وہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرامارکا کے شکر گزار ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرعمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے واضح کیا ہے کہ ریاست کی تاریخ میں پہلی بار 60,799 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ ریاست میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے فنڈس کی منظوری میں تعاون کرنے پر وہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرامارکا کے شکر گزار ہیں۔


انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات میں اضافہ کے باعث تلنگانہ عنقریب بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے مرکزِ توجہ بننے والا ہے۔ جلد ہی لاکھوں کروڑ کے سرمایہ کاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ دیہی نوجوانوں کو بھی روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔


انہوں نے بتایا کہ 10,400 کروڑ روپے کی لاگت سے حیدرآباد۔وجے واڑہ ہائی وے کو آٹھ لائنوں تک وسعت دی جا رہی ہے۔ اسی طرح ریاست کی ترقی کا رخ بدلنے والے ریجنل رنگ روڈ کے تعمیراتی کام 36,000 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کئے جائیں گے۔


دیہی علاقوں میں جہاں سڑکیں نہیں ہیں وہاں نئی سڑکوں کی تعمیر اور جہاں ایک طرفہ سڑک ہے وہاں دو طرفہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے 11,399 کروڑ روپے کے ٹنڈرس بہت جلد طلب کیے جائیں گے۔