تلنگانہ
تلنگانہ خاتون نے کنویں میں کود کر خودکشی کر لی
جھگڑے کے بعد جمنی نے گھر سے نکل کر قریبی زرعی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد نے یہ منظر دیکھ کراس کو بچانے کی کوشش کی، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
حیدرآباد: مالی پریشانیوں کے سبب میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے کنویں میں کود کر خودکشی کر لی۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کے پینوبلی منڈل میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق، جمنی نامی خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان مالی مشکلات کی وجہ سے اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔
جھگڑے کے بعد جمنی نے گھر سے نکل کر قریبی زرعی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد نے یہ منظر دیکھ کراس کو بچانے کی کوشش کی، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
اس کی ایک تین سالہ بیٹی اور ایک سال کا بیٹا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔