تلنگانہ
تلنگانہ: ضلع سنگاریڈی میں تیزہواوں سے تباہی
ضلع کے کلہار علاقہ آندھی کی شدت کی وجہ سے سڑک کے کنارے موجود درخت جڑ سے اکھڑ کر سڑک پر گر گئے، جس کے نتیجہ میں ماسان پلی اور کلہار کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر متاثر ہو گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں بڑے پیمانہ پر تیزہوائیں اورآندھی نے تباہی مچائی۔
ضلع کے کلہار علاقہ آندھی کی شدت کی وجہ سے سڑک کے کنارے موجود درخت جڑ سے اکھڑ کر سڑک پر گر گئے، جس کے نتیجہ میں ماسان پلی اور کلہار کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر متاثر ہو گئی۔
درختوں کے سڑک پر گرنے سے بائیکس، آٹوس، کاریں اور ٹریکٹرس کی نقل و حرکت رک گئی۔
مقامی افراداور گاڑی سواروں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ گرنے والے درختوں کو جلد از جلد ہٹا کر آمدورفت بحال کریں۔