تلنگانہ

تلنگانہ: بتکماں کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک خاتون کی موت

سائلنٹ ہارٹ اٹیک عام دل کے دورہ کی طرحی وجوہات کی وجہ سے ہوتا ہے، یعنی دل کی پٹھوں کو خون فراہم کرنے والی شریانیں (کورونری آرٹریز) بند ہو جائیں۔ دل کے پٹھوں تک مناسب مقدار میں آکسیجن نہ پہنچنے کی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوتی ہے۔

حیدرآباد: بتکماں کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں پیش آیا۔ اس خاتون کی شناخت ایس مونیکا کے طورپرکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

ضلع کے اینچاگوڑم گاؤں میں اتوار کی رات تہوار کے دوران یہ واقعہ پیش آیا، جس سے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ گاؤں کے ایک مندر کے صحن میں خاندان کے افراد کے ساتھ یہ خاتون بتکماں کی تقریب میں شامل ہو کر گیت گارہی تھی کہ وہ اچانک گرپڑی۔

اسپتال منتقلی کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

دل کا دورہ آنے کی صورت میں عام طور پر سینے میں درد، پسینہ آنا اور سانس لینے میں دشواری جیسے علامات ظاہر ہوتی ہیں، یہ ہم سب جانتے ہیں لیکن ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ بعض اوقات دل کا دورہ بغیر کسی علامات کے بھی آ سکتا ہے، جسے سائلنٹ ہارٹ اٹیک کہا جاتا ہے اور یہ بہت خطرناک ہے۔


سائلنٹ ہارٹ اٹیک عام دل کے دورہ کی طرحی وجوہات کی وجہ سے ہوتا ہے، یعنی دل کی پٹھوں کو خون فراہم کرنے والی شریانیں (کورونری آرٹریز) بند ہو جائیں۔ دل کے پٹھوں تک مناسب مقدار میں آکسیجن نہ پہنچنے کی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوتی ہے۔


شریانوں میں چربی یا کولیسٹرول کے ذخائر (بلاک) جمع ہونے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ اگر یہ بلاک ٹوٹ جائے اور خون کے لوتھڑے بن جائیں تو یہ خون کے بہاؤ کو مکمل طور پر روک دیتے ہیں، اور نتیجتاً دل کا دورہ واقع ہوتا ہے۔