تلنگانہ

چندی گڑھ میں طیارہ میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران دل کا دورہ، تلنگانہ کی خاتون کی موت

چندی گڑھ میں طیارہ میں سوار ہونے کے دوران تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو دل کا دورہ پڑا تاہم اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: چندی گڑھ میں طیارہ میں سوار ہونے کے دوران تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو دل کا دورہ پڑا تاہم اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق ضلع نلگنڈہ کے نارکٹ پلی،چنانارائن پورم کے سرپنچ نرسمہا کی بیوی 48سالہ اندرابائی کوطیارہ میں سوار ہونے کے دوران دل کا دورہ پڑا تاہم اسپتال منتقلی پر اس کی موت ہوگئی۔

اس کے ارکان خاندان کے مطابق اندرابائی مقامی سی آر پی کے طور پر کام کر رہی تھی۔ وہ پنجاب میں سی آرپیز کے لیے ایک ماہ تک جاری رہنے والی بیداری کانفرنس کے لیے ریاست بھر میں منتخب کیے گئے 400 افرادمیں شامل تھی۔

وہاں بیداری سیشن مکمل کرنے کے بعد وہ حیدرآباد واپس آنے کے لئے چندی گڑھ میں طیارہ میں سوار ہورہی تھی کہ اچانک اس کو دل کا دورہ پڑاجس پر اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اس کے ارکان خاندان نے اس معاملہ کو ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ کے علم میں لایا۔خاتون کی لاش کو آبائی مقام منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے جہاں اس کی آخری رسومات انجام دے دی گئیں۔